شان خدا
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - خدا کی قدرت۔ ذکر محشر پہ یہ فرماتے ہیں مجھ سے منکر آپ بھی شان خدا قابل فریاد ہوئے ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٠٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شان' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'خُدا' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث